سوال: دعوت اسلامی والے نعرہ لگاتے ہیں ہرزوجہ نبی جنتی جنتی،تو کیاحضرت لوط علیہ السلام کی زوجہ بھی جنتی ہے؟
جواب:حضرت لوط علیہ السلام کی زوجہ مسلمان نہیں،اس کاکفر اللہ تعالیٰ نے قرآن میں بیان فرمایا ہے اور مذکورہ نعرے میں نبی سے تمام انبیاء مراد نہیں ،بلکہ یہاں نبی سے مرادنبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات مبارک ہے اورنبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی تمام ازواج مطہرات جنتی ہیں۔