سوال: کسی رشتے دار نے دعوت کی ہمیں معلوم نہیں کہ یہ حرام کماتے ہیں یا حلال کماتے ہیں تو ان کی دعوت قبول کر سکتے ہیں ؟
جواب:دریافت کردہ صورت میں اگر ممانعت کی کوئی شرعی وجہ نہیں پائی جارہی ،تو اس گھر میں دعوت کھانے کے لئے جانا جائز ہے کہ محض شک سے کوئی چیز حرام نہیں ہوجاتی۔