سوال: دو ماہ کا حمل گروانا گولی کھا کر یہ کیسا ہے؟
جواب: بلاعذرشرعی 2 ماہ کا حمل کسی بھی طریقے سے گروانامکروہ و گناہ ہے،ہاں اگر عذرشرعی ہوتو 4ماہ سے پہلے ساقط کروانے کی اجازت ہے، عذر شرعی مثلا حاملہ بچہ کو دودھ پلانے والی ہے کہ حمل ظاہر ہوگا تو پہلے بچہ کا دودھ منقطع ہو جائے گااوربچہ کا باپ اس کیلئے دودھ کا متبادل بندوبست کرنے کی طاقت نہیں رکھتااور بچے کی ہلاکت کا خوف ہے وغیرہ۔