سوال: دینی کتابیں قرآن پاک وغیرہ ٹرانسپورٹ کے ذریعے منگوانا کہ جب اس کی اچھے سے پیکنگ کی ہوئی ہو تو کیا حکم ہے؟
جواب:قرآن پاک کی اچھے طریقے سے پیکنگ کر کے گاڑی کے ذریعے ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کرنے میں حرج نہیں جبکہ اس میں ادب کو ملحوظ خاطررکھا جائے،مثلاً جس کاٹن یا ڈبے میں پیک کیا ہے ،اس پر کوئی دوسرا سامان نہ رکھا جائے،ان ڈبوں کو پاؤں میں نہ رکھا جائے وغیرہ اداب کا خیال رکھا جائے۔