زکوٰۃ کامستحق کون ہے؟

سوال: زکوٰۃ کامستحق کون ہے؟

جواب:شریعت مطہرہ نے زکوٰة کے حقدارقراردیئے جانے کے سلسلے میں ایک مالی معیارمقررکیاہے شرعی فقیرثابت ہونے کی جو شرائط ہیں وہ اسی مقصدکوپورا کرتی ہیں اس مالی معیار میں حکمت یہ ہے کہ ان لوگوں کی اعانت ہوسکے جوغربت کی انتہائی نچلی پٹی میں زندگی بسرکررہے ہیں۔پس مستحقِ زکوٰةکے معیار کے لئے ضروری ہے کہ وہ شخص درج ذیل شرائط پرپورااترتاہوجبکہ وہ ہاشمی یاسیدنہ ہو۔قرض اورحاجت اصلیہ میں مشغول تمام اموال کونکال کردرج ذیل باتیں اس میں پائی جاتی ہوں۔

 (1)اس کے پاس ساڑھے سات تولہ سونانہ ہو ۔

(2)ساڑھے باون تولہ چاندی اس کی ملکیت میں نہ ہو۔

(3)ساڑھے باون تولہ چاندی کی جورقم بنتی ہے وہ اس کے پاس نہ ہو۔

(4) ساڑھے باون تولہ چاندی کی مذکورہ قیمت کے برابراس کے پاس کسی قسم کا مالِ نامی مثلاً مالِ تجارت ،پرائز بانڈ وغیرہ نہ ہوں۔

(5)اتنی ہی قیمت کے برابراس کے پاس ضروریات زندگی سے زائدمالیت کی اشیاء مثلاً اضافی فرنیچر، گھریلوڈیکوریشن کاسامان نہ ہو۔

(6)سونایاچاندی اگراوپربیان کردہ مقدارسے کم ہے لیکن سونے یاچاندی کے ساتھ ساتھ دیگروہ چیزیں بھی اس کے پاس ہیں کہ مالک نصاب ہونے میں جن کاشمارکیا جاتا ہے تواب سب کی قیمت ملاکردیکھیں گے اگرتمام کی قیمت ساڑھے باون تولہ چاندی کی قیمت کے برابرآتی ہے توایساشخص بھی زکوٰة کامستحق نہیں۔

نوٹ:جوخودزکوٰة کامستحق نہ ہولیکن اس کے بالغ بچے خواہ لڑکاہویالڑکی مستحق زکوٰة ہوں یااس کی بیوی زکوٰة کی مستحق ہوتوان کوزکوٰة دی جاسکتی ہے ۔

(دعوت اسلامی)

ہجڑے کو زکوٰ ۃ کی رقم دینا کیسا ہے؟

About darulfikar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے