سوال: زکوٰۃ کا شرعی حیلہ کیسے کرتے ہیں ،جس سے زکوٰۃ کا حیلہ کروانا ہے اسے کیا کہنا ہے
جواب:مال زکوٰۃ کو غیر منصوص مصارف میں خرچ کرنے کا شرعی حیلہ یہ ہے کہ مالِ زکوۃ کسی شرعی فقیرکودے کرمالک بنادیاجائے اور پھروہ شرعی فقیراپنی خوشی سے وہ مال اس مصرف میں خرچ کردے ۔
اور یہ یاد رہے کہ زکوٰۃ کا حیلہ ہر ایک کام کے لئے نہیں کیا جاسکتا علما ء کرام نے چند ایک چیزوں کے لئے حیلہ کو جائز قرار دیا ہے ،لہذا آپ واضح کریں کہ آپ کس کام کے لئے حیلہ کرنا چاہتے ہیں ،تاکہ آپ کو بتایا جائے کہ اس کام کے لئے حیلہ کرنا شرعا جائز ہے بھی یانہیں ؟