سوال: زید نے بکر کومستحق سمجھ کر زکوٰۃ دے دی ،بکر کو بعد میں پتہ چلا اس نے زکوٰۃ کی رقم دی ہے ،بکر اب زید کو لوٹا نہیں سکتا ،تو کیا بکر اب کسی مستحق زکوٰۃ کووہ رقم دے سکتا ہے؟
جواب:صورت مسئولہ میں بکر پر وہ رقم زید کو واپس کرنا لازم ہے اورپھرزیدوہ رقم دوبارہ کسی مستحق کودے یہ خوداس کی طرف سے کسی کونہیں دے سکتا۔اورجہاں تک زیدکوواپس نہ لوٹانے کامعاملہ ہے تواس کی وجہ بیان کریں کہ کیوں نہیں لوٹاسکتے تاکہ پھراس کے مطابق شرعی حکم بیان کیاجاسکے۔