سوال: سورہ واقعہ رات میں پڑھنے کے بارے جوفضیلت ہے اگر میں دن میں پڑھوں تو کیا یہ فضیلت حاصل ہو جائے گی؟
جواب:سورۃ واقعہ رات میں پڑھنے کے بارے جویہ فضیلت آئی ہے کہ وہ خوداوراس کےگھر والے تنگدستی سے محفوظ رہیں گے،سورہ واقعہ کی اس فضیلت کے حوالے سےعام طورپرجواحادیث ملتی ہیں ان میں رات کوہی پڑھنے کاذکرہےاس فضیلت کے بارے عموماً احادیث میں سورۃ واقعہ رات میں پڑھنے کا ذکر ہے،البتہ بعض احادیث میں بغیر کسی وقت کا ذکر کئے اس فضیلت کے حاصل ہونے کا ذکر ہے ،لہذا اگر کوئی دن کے وقت پڑھتا ہے تو بھی اللہ تعالیٰ کی بارگاہ سے اس فضیلت کے حصول کی امید کی جاسکتی ہے ۔