شہادت کی انگلی اٹھانے کا طریقہ

سوال:  کیا فرماتے ہیں علماءِ اعلام   ومفتیانِ عظام مسلئےدرجِ ذیل میں کہ کچھ  لوگ  تشہد میں  انگشتِ شہادت کواٹھا نے کے بعددوسری انگلیوں کے حلقہ کواورانگشتِ شہادت کوسلام پھیرنے کے وقت تک اسی حالت پر رکھے رہتے ہیں حالانکہ ہم اہلسنت وجماعت صرف وقتِ تشہد ہی انگشتِ شہادت اٹھا تے ہیں اور حلقہ بناتے ہیں  اور اس کے بعد انگلیوں کو اصل حالت پرچھوڑ دیتے ہیں دونوں میں سے کون سا طریقہ سنتِ رسول کے مطابق ہےحوالہ

جواب: نماز کے قعدہ اولیٰ واخیرہ میں التحیات پڑھتے ہوئےجب اشھد ان لا الہ الا اللہپڑھا جاتا ہے اس وقت انگلی اٹھانے کا درست طریقہ یہ ہے کہ جب کلمہ’’ لا‘‘ کے قریب پہنچے،داہنے ہاتھ کی بیچ کی انگلی اورانگوٹھے کاحلقہ بنائے اورچھنگلیااوراس کے پاس والی کوہتھیلی سے ملا دے اورلفظ’’لَا ‘‘پر کلمہ کی انگلی اٹھائے مگر اس کو جنبش نہ دے اور کلمہ ’’اِلَّا ‘‘پر گرا دے اور سب انگلیاں فوراً سیدھی کر لے۔تفصیلی فتوی کے لئے دارالافتا ء اہلسنت کے میل ایڈریس پر رجوع کیا جاسکتا ہے۔

(دعوت اسلامی)

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی کس زوجہ کا نکاح عرش پر ہوا تھا؟

About darulfikar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے