سوال: صوفہ خراب ہونے پرکسٹمر کوکہاجائے کہ اس کافوم نیاپڑے گا،لیکن پرانا فوم جو چل جائے وہ لگا دیتے ہیں،توکیا ایسا کرنا جائز ہے؟
جواب:کسٹمر کو نیا فوم بتا کر پرانا فوم لگا دینا جھوٹ اوردھوکہ دینا ہے جوکہ سخت ناجائزو حرام اورجہنم میں لے جانے والا کام ہے ،لہذا جس طرح کی چیز لگانے کا باہم طے پائے اسی طرح کی چیز لگا کر دی جائے ۔