سوال: عرب شریف کا فطرہ کیا ہے؟
جواب: صدقہ فطر کی مقدارگندم کے اعتبار سے نصف صاع(یعنی 1کلو 920گرام )، کھجور ،کشمش یا جَو کے اعتبار سے ایک صاع(یعنی 3کلو840گرام)ہے اور صدقہ فطر میں افضل یہ ہے کہ اجناس کی جگہ ان کی قیمت اد اکردی جائے۔
صدقہ فطر اگر گندم یا اس کی قیمت کے اعتبار سے دینا چاہیں تو اس کی مقدارنصف صاع یعنی 1کلو 920گرام ہے اوراگر کھجور ،کشمش ،جَویا اس کی قیمت کے اعتبار سے دینا چاہیں تواس کی مقدار ایک صاع یعنی 3کلو840گرام ہے۔
لہذا آپ گندم ،جو ،کھجور،کشمش ان میں سے جس اعتبار سے صدقہ فطر ادا کرنا چاہیں اپنے وہاں کے ریٹ کے مطابق ادا کردیں۔