عورت کا اپنے بیٹے کی قبر پر ہر جمعرات کو جا کر فاتحہ کرنا کیسا ہے ؟کیا اسے قبر پر جانے کی اجازت ہے؟

سوال: عورت کا اپنے بیٹے کی قبر پر ہر جمعرات کو جا کر فاتحہ کرنا کیسا ہے ؟کیا اسے قبر پر جانے کی اجازت ہے؟

جواب: عورتوں کے لئے زیارتِ قبور کےلئے  جانامطلقا منع ہے کیونکہ اگر کسی رشتہ دار کی قبر ہوئی تو وہاں جاکر عورتیں نوحہ گری کرتی ہیں اور مزارات ِ اولیاء ہوں تو ادب میں حد سے گزر جاتی ہیں اور شریعت کی خلاف ورزی کر بیٹھتی ہیں لہٰذا ان کو مطلقاً قبور پر جانا منع ہے خواہ صالحین کے مزارات ہوں یا رشتے داروں کی قبریں یا عام قبور۔

لہذا عورت بیٹے کے لئے فاتحہ کرنا چاہے تو گھر  میں ہی اس کے لئے فاتحہ  کا اہتمام کرے ۔

(دعوت اسلامی)

گھڑی میں اپنی تصویر پرنٹ کروا کر لگاناجائز ہے؟

About darulfikar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے