عورت کا نعت پڑھنا کیسا

سوال: ہمارے ہاں ہند میں لڑکے کے گھر والے لڑکی کے گھر دیکھنے جاتے ہیں،اس کے بعد وقت مقرر کرنے جاتے ہیں ،اور عورتیں لڑکی کو پیسے دیتی ہیں کیا اس دوران نعت خوانی کی جاسکتی ہے ؟اس کے بعد درود سلام پڑھ کر دعا پڑھ کراختتام کر دیں ،تو کیا ایسا کرنا درست ہے؟

جواب:نکاح کی تاریخ مقرر کرنے کی تقریب میں تلاوت و نعت خوانی کرناشرعاً جائز ہے ،لیکن یہ خیال رہے کہ جب تلاوت و نعت ہو رہی ہوتو اس وقت توجہ کے ساتھ تلاوت و نعت سنی جائے،اورسلامی کاسلسلہ دوران تلاوت ونعت نہ رکھاجائے ،یونہی نعت پڑھنے میں یہ خیال رکھا جائے کہ اگرنعت  عورت پڑھ رہی ہے، تو اس کی آواز نامحرم تک نہ جائے ۔یونہی اس میں غیرمحارم مردوعورت کااختلاط نہ ہو۔

(دعوت اسلامی)

کریڈٹ کارڈ کے بارے کیا حکم ہے؟

About darulfikar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے