سوال: مسجد بن گئی اور اس میں نماز باجماعت بھی شروع ہوگئی تو الیکٹرک ،یا تعمیراتی یا کسی قسم کا کام مسجد میں غیر مسلم کاریگر کو بلا کر کروا سکتے ہیں ؟
جواب: غیر مسلم کو مسجد میں داخلہ منع ہے۔ان کاموں کےلیے کسی مسلمان کاریگر کا انتخاب کیا جائے ۔
یہ سوا ل کیا گیا تھا جس پر یہ جواب ملا ،اب پوچھنا یہ ہے کہ باتھ روم کی صفائی کے لئے بھنگی جو کافر ہوتا ہے ،کیا اس کو بلا سکتے ہیں ؟
جواب:غیرمسلم کو عین مسجدمیں لانا منع ہے اور باتھ روم چونکہ عین مسجدمیں نہیں ہوتے ،لہذاباتھ روم کی صفائی کرواسکتے ہیں،جبکہ اس کام کے لئےکافرکوعین مسجد سے نہ گزرنا پڑے۔