سوال: قرآن میں غصہ پینے کا حکم ہے یا غصہ نکال دینے کا حکم ہے؟ بعض کہتے ہیں کہ غصہ پینے کا مطلب غصہ نکال دینا ہے تو کیا یہ معنی لینا درست ہے؟
جواب:غصے پینے کا اللہ تبارک وتعالیٰ نے جو بیان فرمایا اس کا معنی یہ ہے بندہ غصے کو قابو کرتے ہوئے اپنے قول فعل سے اس غصے کا اظہار نہ کرے ،لہذا اس آیت کا مطلب غصہ نکال دینے کا لینا یہ ہر گز درست نہیں ،یہ معنی مراد لینا کئی ایک آیات قرآنی اور احادیث کے خلاف ہے۔