سوال: قرآن پاک بلند مقام پر رکھا ہو، تو کیا اس کی طرف پاؤں کرسکتے ہیں ؟
جواب:یاد رکھئے ادب و بے ادبی کا معیار عرف پر ہے عرف میں جس کام کو بے ادبی شمار کیا جائے وہ بے ادبی ہے اور جسے بے ادبی شمار نہ کیا جائے وہ بے ادبی نہیں ۔ قرآن مجید کی طرف پاؤں کرنا بے ادبی ہے لیکن اگر فاصلہ زیادہ ہے یا قرآن مجید زیادہ بلندی پر ہے اور عرف میں اس انداز کو بے ادبی نہیں شمار کیا جاتا تو ٹھیک ورنہ اس سے لازمی طور پر بچیں۔