ماہ رمضان میں قضاء نماز پڑھی جائیں یا نفلی نماز؟اگرنفلی نماز پڑھتا ہے تو کیا یہ نفلی نماز پڑھنا جائز ہے؟

سوال: ماہ رمضان میں قضاء نماز  پڑھی جائیں یا نفلی نماز؟اگرنفلی نماز پڑھتا ہے تو کیا یہ نفلی نماز پڑھنا جائز ہے؟  قضاء نماز  پڑھی

جواب:رمضان کا مہینہ ہویا کوئی اور مہینہ حکم شرعی یہ ہے کہ جن سنن ونوافل کے احادیث مبارکہ میں فضائل وبرکات منقول ہیں او رانہیں اداکرنے کی ترغیب آئی ہےجیسے جملہ سنن مؤکدہ ہوغیرمؤکدہ عصروعشاء کی سنت قبلیہ،ظہر،مغرب وعشاء کے بعدکے نوافل،تہجدواشراق وچاشت،اوابین اورتحیة المسجدکے نوافل وغیرھا،انہیں قضا نمازوں کی ادائیگی کے ساتھ اداکیاجائے ،چھوڑا نہ جائے،البتہ وہ نوافل  جن کا ذکر احادیث  مبارکہ میں موجود نہیں اور آدمی بالکل اپنی طرف سے پڑھتا ہے ان میں افضل یہ ہےکہ پہلے ذمہ میں قضا نمازیں پڑھی جائیں اس کے بعد یہ نوافل پڑھیں جائیں۔

(دعوت اسلامی)

غیر مسلم کو صدقہ دینا کیسا ہے؟

About darulfikar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے