محمد شیخ کہتا ہے کہ جو کتابیں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے پہلے دیگر انبیاء کو دی گئی یہ بھی قرآن ہے ،کیا یہ درست ہے؟

سوال:  محمد شیخ کہتا ہے کہ جو کتابیں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم  سے پہلے دیگر انبیاء کو دی گئی یہ بھی قرآن ہے ،کیا یہ درست ہے؟

جواب:اگر قائل قرآن سے مراد کلام اللہ لے رہا ہے اور یہ مراد ہے کہ جس طرح قرآن کلام اللہ ہے توریت،زبور،انجیل بھی کلام اللہ ہے، تو ٹھیک ہے کہ جو پچھلے انبیاء پر کتابیں نازل ہوئیں وہ بھی اللہ کا کلام ہی ہے ،البتہ اگر مراد  یہ ہے کہ جو کلام توریت ،زبور ،انجیل  میں ہے وہی قرآن  میں ہے یا توریت ،زبور ،انجیل  ایک ہی کتاب ہے جس کا نام قرآن ہے،توایساکہناصراحتا ًقرآن وحدیث کے خلاف ہے کہ اللہ تعالیٰ نے توریت،زبور،انجیل ،قرآن پاک کو علیحدہ علیحدہ کتب شمار کیا ہے ،جس پر قرآن و حدیث کے بے شمار دلائل موجود ہیں ۔

(دعوت اسلامی)

قراءت عاصم سے ہٹ کر کسی اور قراءت میں قرآن پڑھنا کیسا ہے؟

About darulfikar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے