سوال: مذاق میں طلاق دینے سے طلاق ہوجاتی ہے؟
جواب:طلاق سنجیدگی میں دی جائے یامذاق میں بہرحال واقع ہوجاتی ہےجیسا کہ سنن ابن ماجہ کی حدیث مبارک میں ہے:رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے فرمایاکہ نکاح،طلاق اوررجعت خواہ سنجیدگی سے ہوں یامذاق میں واقع ہوجاتے ہیں۔(سنن ابن ماجہ، ،جلد1صفحہ658 ،دار حیاء الکتب العربیة،بیروت)