مسجد میں زکوٰۃ کی رقم لگانا کیسا ہے ؟

سوال: مسجد میں زکوٰۃ کی رقم لگانا کیسا ہے ؟

جواب:زکوٰۃ کی ادائیگی کے لئے شرعی فقیرکومال کامالک بناناشرط ہے جبکہ مسجدکی تعمیرمیں زکوٰۃ کاپیسہ استعمال کرنے کی صورت میں یہ شرط نہیں پائی جاتی، لہٰذامسجدکی تعمیرمیں زکوٰۃ کامال صرف کرنے سے زکوٰۃ ادانہیں ہوگی البتہ اگرواقعی مسجدکوحاجت ہے اوررقم کاانتظام بھی نہیں ہورہا،توشرعی حیلہ کے ذریعے زکوٰۃ کامال اس میں صرف کرسکتے ہیں اورشرعی حیلے کاطریقہ یہ ہے کہ مالِ زکوۃ کسی شرعی فقیرکودے کرمالک بنادیاجائے اور پھروہ شرعی فقیراپنی خوشی سے وہ مال مسجدکی تعمیرمیں صرف کردے۔

(دعوت اسلامی)

شوہر کا انتقال ہوجائے تو عورت کی عدت کتنی ہوتی ہے؟

About darulfikar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے