سوال: مسجد میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے علاوہ کسی کا برتھ ڈے منانا کیسا ہے؟
جواب:مسجد میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم یا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے علاوہ کسی بزرگ کابرتھ ڈے منانے کے لئے محفل کا اہتمام کرنا کہ جس میں تلاوت،نعت یامنقبت،بیان وغیرہ ہوتواس میں شرعاً حرج نہیں کہ ان محافل میں اللہ اور اسکے پیا روں کا ذکر خیر ہی ہوتا ہے اورمساجد میں اللہ عزوجل و رسول صلی اللہ علیہ وسلم اور ان کے پیاروں کا ذکر کرنا جائز ہے۔اوراگرمرادکچھ اورہے توواضح فرمادیں تاکہ جواب اس کے مطابق ہو۔