سوال: مسجد کا پرانا سامان بیچ کر انہیں پیسوں سے نیا سامنا خرید کر سکتے ہیں ؟
جواب: مسجد کی قابل استعمال اشیاء کو بیچنے کی اجازت نہیں لِہذا اگرواقعی مسجد کی اشیاء قابل استعمال نہیں اور مزید پڑا رہنے میں ضائع ہونے کا اندیشہ ہے تو اس بارے میں حکم یہ ہے کہ اگر تو یہ سامان مسجد کے چندے سے خریدا گیا ہے تو اس سامان کو بیچ کر اس کی رقم مسجد کے چندےمیں جمع کروادی جائے اور اگرکسی نے اپنے پاس سے لا کر مسجد کو دیا تھا، تو جس نے یہ سامان دیا تھا اسے واپس کردی جائے یا دینے والے کی اجازت سے بیچ کر اس کی رقم مسجد کے چندےمیں جمع کروادی جائے۔