میں نے قسم کھائی کہ تمہیں قرض نہیں دوں گا ،اب قرض بھی دینا چاہتا ہوں اسے، اور قسم بھی نہیں توڑنا چاہتا تو کیا کروں ؟

سوال: میں نے قسم کھائی کہ تمہیں قرض نہیں دوں گا ،اب قرض بھی دینا چاہتا ہوں اسے، اور قسم بھی نہیں توڑنا چاہتا تو کیا کروں ؟

جواب:صورت مسئولہ میں اگر آپ نے یہ قسم کھائی کہ فلاںمعین  شخص کو قرض نہیں دوں گا،اس صورت میں جب آپ اس  معین شخص کو قرض دیں گے، تو آپ کی قسم ٹوٹ جائے گی،البتہ اگر آپ  چاہتے ہیں کہ اس کی مدد بھی ہو جائے اور قسم بھی نہ ٹوٹے تو اس  کی صورت یہ ہوسکتی ہے کہ آپ اس معین شخص کو قرض نہ دیں بلکہ  کسی اور کو قرض دے دیں اور وہ شخص اس معین  شخص(جس کے بارے قسم کھائی کہ میں اسے قرض نہیں دوں گا)کو اپنی طرف سے قرض دے دے،تو اس صورت میں اس کی مددبھی ہو جائے گی اور آپ کی قسم بھی نہیں ٹوٹے گی۔

(دعوت اسلامی)

حاملہ کو طلاق ہو جاتی ہے؟

About darulfikar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے