ناپاک کپڑوں کو پاک کپڑوں کے ساتھ مشین میں دھو دیا تو کیا سب کپڑے ناپاک ہو جائیں گے؟اگر ناپاک ہوگئے تو پاک کیسے ہوں گے؟

سوال: ناپاک کپڑوں کو پاک کپڑوں کے ساتھ مشین میں دھو دیا تو کیا سب کپڑے ناپاک  ہو جائیں گے؟اگر ناپاک ہوگئے تو پاک کیسے ہوں گے؟

جواب: ناپاک کپڑوں کو پاک کپڑوں کے ساتھ مشین میں دھونے سے کپڑے پاک بھی ہوسکتے ہیں اور ناپاک بھی، متعین تفصیلی جواب فون پر سمجھ لیں۔ چند بنیادی احکام ذکر کئے جاتے ہیں۔ کپڑے پاک کرنے کا ایک آسان طریقہ یہ ہے کہ پہلے اچھی طرح کپڑے سے نجاست کے اثر کو دور کرلیا جائے،  اس کے بعدبالٹی میں ناپاک کپڑے ڈال کر اوپر سے نل کھول دیجیے ،کپڑوں کو ہاتھ یا کسی سلاخ وغیرہ سے اس طرح ڈبوئے رکھئے کہ کہیں سے کپڑے کا کوئی حصہ پانی کے باہر ابھرا ہوا نہ رہے ،جب بالٹی کے اوپر سے ابل کر اتنا پانی بہ جائے کہ ظن غالب آجائے کہ پانی نجاست کو بہا کر لے گیا ہوگا ،تو اب وہ کپڑے اور بالٹی کا پانی نیز ہاتھ یا سلاخ کا جتنا حصہ پانی کے اندر تھا سب پاک ہو گئے۔

نوٹ:واشنگ مشین میں کپڑے پاک کرنے ،نل کے نیچے کپڑے پاک کرنے اور اس کے علاوہ دیگر چیزیں پاک کرنے کا طریقہ جاننے کے لئے امیر اہلسنت کے رسالے ”نجاستوں کا بیان مع کپڑے پاک کرنے کا طریقہ “کا مطالعہ کریں۔

(دعوت اسلامی)

ہجڑے کو زکوٰ ۃ کی رقم دینا کیسا ہے؟

About darulfikar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے