سوال: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے اذان پڑھنا ثابت ہے یا نہیں ؟
جواب: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے اذان دینا ثابت ہے جیسا کہ عمدۃ القاری میں حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے سفر میں اذان دی اور صحابہ کرام رضی اللہ عنہ کو نماز پڑھائی۔
(عمدة القاری شرح صحیح البخاری،باب بدء الاذان،جلد05،صفحہ107،داراحیاء التراث العربی ،بیروت)