سوال: نمازی نمازمیں کسی موذی چیزمثلاًبچھووغیرہ کو مارنے کے لئے 2قدم چلے اورایک ضرب لگائے تو کیا نماز فاسد ہو جائے گی؟
جواب:نماز میں موذی چیز مثلاً بچھو وغیرہ کو مارنے کے لئے تین قدم تک چلنااورتین ضرب تک لگاناجائزہے،اس سے نمازفاسد نہ ہوگی ،لہذا صورت مسئولہ میں اگر بچھو مارنے میں تین قدم سے زائد نہیں چلے اور نہ ہی تین ضرب سے زائد ضربیں لگائی ہیں تو نماز فاسد نہیں ہوگی۔ |
اوریہ بھی خیال رہے کہ نمازمیں سانپ بچھو کو مارنا اس وقت مباح ہے، کہ سامنے سے گزرے اور ایذا دینے کا خوف ہو اور اگر تکلیف پہنچانے کا اندیشہ نہ ہو تو مکروہ ہے۔