نماز میں رکعت بھول جائے کہ تین ہوئی یا چار تو اس صورت میں کیا کرے؟

سوال: نماز میں رکعت بھول جائے کہ تین ہوئی یا چار تو اس صورت میں کیا کرے؟

جواب: اگر نماز میں رکعات کی تعدادبھو ل جائے مثلاً تین رکعتیں پڑھی ہیں یا چار ،تو اگربا لغ ہو نے کے بعد پہلی بار ایسا ہوا ہے تو نماز سے سلام پھیر کر یا توڑ کرنئے سرے سے شروع کریں اور اگر اکثر ایسا ہوتا رہتاہے تو  جس طرف غالب گمان اس پر عمل کریں اور اگر غالب گمان نہ ہو تو کم رکعات اختیارکریں یعنی تین اور چار  میں شک ہو تو تین قرار دیں اور تین میں شک ہو تو دواور تیسری چوتھی دونوں کے آخرمیں قعدہ کریں اور چوتھی میں قعدہ کے بعد سجدۂ سہو کر کے سلام پھیریں ،یاد رہے کہ گمان غالب کی صورت میں سجدۂ سہو نہیں لیکن سوچنے میں اگر ایک رکن کی مقدار وقفہ ہو جائے تو سجدہ سہوواجب ہوجائیگا۔

 

(دعوت اسلامی)

ماء مشکوک کسے کہتے ہیں ؟

About darulfikar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے