نماز کے بعد ذکر بالجہر کرنا کیسا ہے؟

سوال: نماز کے بعد ذکر بالجہر کرنا کیسا ہے؟ 

جواب:فرض نمازوں کے بعدبلندآوازسے ذکرجائزہے جس کاثبوت احادیث مبارکہ میں موجودہے چنانچہ مسلم  شریف میں ہے:حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالی عنہ سے مروی ہے کہ فرائض سے فارغ ہوکر بلند آواز سے ذکر اللہ کرناحضور صلی اللہ تعالی علیہ وسلم کے زمانہ میں مروج تھا۔(مسلم شریف جلد 1 ص 217 قدیمی کتب خانہ کراچی )

البتہ ذکر کرنے میں اس بات کاخیال رہے کہ اتنی بلند آواز سے ذکر  نہ کیا جائے کہ جس سے اپنے آپ یا   کسی نمازی یا مریض یا سوتے کو تکلیف ہو۔

(دعوت اسلامی)

قراءت میں اگر کوئی آیت چھعٹ جائے تو نماز کا حکم؟

About Ali Aqbat

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے