سوال: والدین کی مرضی کے بغیر پسند کی شادی کرنا کیسا ہے؟
جواب: والدین کی مرضی کے خلاف شادی میں عموما والدین کی ایذا کی صورت ہوتی ہے ، اگر ایسا ہی ہے تو ناجائز و گناہ ہے۔پھر غیر کفو کے مسائل ہوئے تو نکاح ہی نہیں ہوگا ،نیز ایسی پسندکی شادی میں لڑکے لڑکی کے ملاقاتیں اور باتیں کیسی ہوتی ہیں وہ کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں اور وہ بھی ناجائز و گناہ ہے۔