سوال: ولیمہ کب کرنا سنت ہے اور نکاح اور ولیمہ ایک دن ہوسکتاہے ؟
جواب:شب زفاف کے بعد ایک یا دو دن کے اندر اندرولیمہ کا ہونا سنت ہے اور ولیمہ کی سنت تب ادا ہوگی جب شب زفاف (خواہ اس شب ازدواجی تعلق قائم کیاہویانہ کیاہو)کے بعد ولیمہ کیا جائے ،لہذا اگر نکاح کے بعد شب زفاف سے پہلے ولیمہ کی دعوت کرنے سے ولیمہ کی سنت ادانہیں ہوگی۔