پیشاب کرنے بعد مجھے ایک یا دو قطرے آتے ہیں توپیشاب لگنے کی جگہ کو دھو کر نماز پڑھنا ضروری ہے؟

سوال: پیشاب کرنے بعد مجھے ایک یا دو قطرے آتے ہیں توپیشاب لگنے  کی جگہ کو دھو کر نماز پڑھنا ضروری ہے؟

جواب: پیشاب کے بعد جس کو یہ احتمال ہو کہ کوئی قطرہ باقی رہ گیا ہے یا پھر آئے گا اس پر اِستِبرا(یعنی پیشاب کرنے کے بعد ایسا کام کرنا کہ اگر قطرہ رُکا ہو تو گِر جائے) واجب ہے،اور یہ استبراء ٹہلنے سے  یا زمین پر زور سے پاؤں مارنے یا دہنے پاؤں کو بائیں اور بائیں کو دہنے پر رکھ کر زور کرنے یا بلندی سے نیچے اترنے یا نیچے سے بلندی پر چڑھنے یا کھنکارنے یا بائیں کروٹ پر لیٹنے سے ہوتا ہے اور استبرا اس وقت تک کرے کہ دل کو اطمینان ہو جائے، پھر بھی اگر وضو کرنے کے بعد یا دورانِ نماز قطرہ آگیا تو وضو ٹوٹ جائے گا اور نماز بھی ٹوٹ جائے گی اب دوبارہ وضو کرکے نئے سرے سے نماز پڑھنا ہوگی۔جہاں تک پیشاب کے قطرے لگنے کی جگہ کو پاک کرنے کا سوال ہے، تو اس کا حکم یہ ہے کہ اگر ناپاکی درہم کے برابریا درہم سے زیادہ لگی ہے تو کپڑوں یا جسم  کو پاک کئے بغیر نماز نہیں پڑھ سکتے ہاں اگر درہم سے کم ہو تو نماز اگرچہ ہوجائے گی لیکن  پھر بھی بہتر یہی ہے کہ  پاک کرکے نماز ادا کرے۔

 (مزید تفصیل کےلئے امیر اہلسنت کی کتاب ’’نماز کے احکام‘‘یا ’’معذور ِ شرعی کے احکام‘‘ کا مطالعہ کریں۔ )

(دعوت اسلامی)

ہجڑے کو زکوٰ ۃ کی رقم دینا کیسا ہے؟

About darulfikar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے