چار رکعت والے فرضوں میں تیسری اور چوتھی  رکعت میں سورۃ فاتحہ پڑھنا واجب ہے؟

سوال: چار رکعت والے فرضوں میں تیسری اور چوتھی  رکعت میں سورۃ فاتحہ پڑھنا واجب ہے؟یا تین مرتبہ سبحان اللہ کہنے کی مقدار چپ رہنا بھی کافی ہے؟

جواب:چارفرضوں کی آخری دو رکعتوں میں یا تین فرضوں کی آخری ایک رکعت میں نمازی کو اختیار ہے چاہے فاتحہ پڑھے یاتین مرتبہ سبحان اللہ کہے یا تین مرتبہ سبحان اللہ کہنے کی مقدار چپ رہے لیکن فاتحہ پڑھنا افضل ہے،یاد رہے کہ چاررکعت والی نمازکے فرضوں کی آخری دو رکعتوں میں سورت ملانا ممنوع نہیں بلکہ خلاف اولیٰ ہے،بلکہ بعض ائمہ نے اسے مستحب قراردیا جبکہ وہ منفرد ہو، اور اگر امام ہے تو مکروہ بلکہ مقتدیوں پر گراں گزرے تو حرام ہے،لیکن سورت ملانے سے سجدہ سہو لازم نہیں ہو گا۔

(دعوت اسلامی)

ماء مشکوک کسے کہتے ہیں ؟

About darulfikar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے