چپل پر پیشاب لگا ہو تو رگڑنے سے پاک ہوجاتی ہے تو جھاڑو پر پیشاب لگ جائے تو کیا یہ بھی رگڑنے سے پاک ہو جائے گا

سوال: چپل پر پیشاب لگا ہو تو رگڑنے سے پاک ہوجاتی ہے تو جھاڑو پر پیشاب لگ جائے تو کیا یہ بھی رگڑنے سے پاک ہو جائے گا

جواب:اولاً یہ یاد رکھیں کہ چپل پر پیشاب لگا ، پیشاب خشک ہونے سے پہلے اسے خشک مٹی سے رگڑ دیا ،تو جوتا پاک ہوگیا  اوراگر پیشاب لگنے کے بعد خشک ہوگیا تو جوتے کو پاک کرنے کے لئے دھونا ضروری ہوگا ،مٹی پر رگڑنے سے جوتا پاک نہ ہوگا۔

اورجھاڑو میں رگڑنے سے پاک ہونا مشکل ہے کہ اس کے ہر حصے کو رگڑا نہیں جا سکتا ،کچھ حصہ تو لازمی رہ جائے گا تو جھاڑو کو پاک کرنا ہوتو اسے دھو کر ہی پاک کیا جائے ۔

(دعوت اسلامی)

عورت کا کالے رنگ کی چوڑی پہنناجائز ہے؟

About darulfikar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے