سوال: میری بیوی کے پاس صرف ڈیڑھ تولہ سوناہے کیااس پر زکوٰۃ لازم ہوگی؟
جواب:صرف ڈیڑھ تولہ سوناہے ساتھ میں چاندی ،کرنسی ،مال تجارت نہیں تو اس پر زکوٰۃ لازم نہیں ،البتہ اگر ساتھ میں تھوڑی سی بھی رقم ہے تو سونے اور کرنسی کی قیمت کو ملاکر دیکھا جائے گا،اگریہ مجموعی قیمت چاندی کے نصاب(ساڑھے باون تولہ چاندی کی مالیت)کوپہنچ جاتی ہے ،تو اس پر زکوٰۃ لازم ہو گی ۔