کسی کاغذ پر اپنی پراڈکٹ بیچنے کے لئے اس پر جاندار کی تصویر پرنٹ کرنا کیسا ہے؟

سوال: کسی کاغذ پر اپنی پراڈکٹ بیچنے کے لئے اس پر جاندار کی تصویر پرنٹ کرنا کیسا ہے؟

جواب: اپنی پراڈیکٹ کوبیچنے کے لیے اس پرجاندارکی تصویرلگانا،ناجائز،حرام وگناہ ہےکیونکہ بلاضرورت شرعی جانداراشیاء کی تصویربنانایا بنوانا چاہے کسی کاغذ،کپڑے،دیوارپرہویاکسی پراڈکٹ  پر،بہر صورت حرام   ہے کہ احادیث میں تصویربنانے پربڑی سخت وعیدوارد ہوئی ہے جیسا کہ المعجم الکبیر للطبرانی کی حدیث مبارک میں ہے کہ :رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: قیامت کے دن شدید عذاب اسے ہوگا جس نے کسی نبی علیہ السلام کو شہید کیایا نبی نے اسے قتل کیا اورظالم حکمران اورتصاویر بنانے والوں کوہوگا۔(المعجم الکبیر للطبرانی ،باب العین ،ج10،ص216،القاہرة)

(دعوت اسلامی)

حاملہ کو طلاق ہو جاتی ہے؟

About darulfikar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے