کوئی بند ہ بنا مخارج کے قرآن پاک پڑھ رہا ہے تو کیا پھر بھی اس کا سننا ضروری ہے؟

سوال: کوئی بند ہ بنا  مخارج کے قرآن پاک پڑھ رہا ہے تو کیا پھر بھی اس کا سننا ضروری ہے؟

جواب: اولا تو یہ بات ذہن نشین رہے کہ قرآن پاک سننے کیلئے حاضر ہوں گے تو سننا فرض ہوگا پھر وہی تلاوت سننا فرض ہوگا جس میں لحنِ جلی کے غلطی نہ ہو کہ لحن جلی کی غلطی والا قرآ ن وہ نہیں جو اللہ عزوجل کی جانب سے نازل کیا گیا ہے بلکہ لحن جلی والی غلطی کے ساتھ پڑھنا بھی ناجائز وگناہ ہے لہذا ایسے شخص  کی غلطی کی اصلاح ممکن ہو تو اصلاح کی جائے ورنہ وہاں سے اٹھ جائے نہ سنے، البتہ اگر لحن جلی کی غلطی نہیں ہے بلکہ لحن خفی کی غلطی ہے تو پھر بہرحال جو سنے کیلئے حاضر ہوا ہے اس پر سننا فرض ہوگا۔

(دعوت اسلامی)

کیا سفر میں قضاء عمری ادا کرسکتے ہیں ؟

About darulfikar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے