سوال: کیایہ حدیث درست ہے کہ جس نے میری حدیث آگے نہ پہنچائی اس کا چہرہ بے نور ہو جائے ؟
جواب:ایسی حدیث تو نظر سے نہیں گزری،البتہ ایک حدیث کہ جس میں فرمایا : اللہ تعالٰی اس بندے کو سرسبز کرے جس نے میری حدیث سن کریاد کی اور اسے دل میں جگہ دی،اور ٹھیک ٹھیک اوروں کو پہنچادی کہ بہتیروں(بہت سے لوگوں) کوحدیث تویاد ہوتی ہے مگر اس کے فہم و فقہ کی لیاقت نہیں رکھتے۔ اور بہتیرے اگرچہ لیاقت رکھتے ہیں لیکن دوسرے ان سے زیادہ فہیم و فقیہ ہوتے ہیں۔