سوال: کیا اسلام میں ماں سے دودھ بخشوانا ضروری ہے؟
جواب:اسلام میں دودھ بخشوانے کا کوئی تصور نہیں یہ بعد کے لوگوں کی من گھڑت باتیں ہیں،لہذا اس سے اجتناب کیا جائے، ہاں اسلام ماں باپ کی زندگی میں ان کی خدمت اور اطاعت کا درس دیتا ہےاور ان کے مرنے کے بعد ان کو ایصال ثواب کرنے اور خود نیک کام کرکے ان کو تسکین دینے کا درس دیتا ہے۔