کیا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے والدین مسلمان تھے؟

سوال: کیا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے والدین مسلمان تھے؟

جواب:سر کارصلی اللہ علیہ وسلم کے والدین کر یمین طیبین طاہرین بے شک مسلمان تھے ، بلکہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے تمام آباء واُمہات آپ کے والدین کر یمین سے لے کر حضرت آدم وحوا علیہما الصلوٰةوالسلام تک مذہب صحیح میں مو من ،اہل اسلام وتوحید تھے۔

اس مسئلہ میں اعلیٰ حضرت مولانا شاہ احمد رضا خان علیہ الرحمۃ الرحمن  کا ایک محققانہ رسالہ بھی ہے جس کا نام ”شمول الاسلام لاباء الکرام”ہے۔ جس میں آپ نے نہایت ہی مفصل و مدلل طور پر یہ تحریر فرمایا ہے کہ حضورعلیہ الصلوٰۃ والسلام کے آباء و اجداد موحد و مسلم ہیں۔یہ رسالہ فتاوی رضویہ  جدیدجلد نمبر 30میں بھی موجود ہے۔آپ اسکا مطالعہ کرسکتے ہیں۔

(دعوت اسلامی)

کیا سفر میں قضاء عمری ادا کرسکتے ہیں ؟

About darulfikar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے