گورنمنٹ کی طرف سے ملنے والا اضافی کرایہ

سوال: ہم سری لنکا میں پاکستان ہائی کمیشن کی طرف سے رہتے ہیں، گورنمنٹ کی طرف سے کرائے کے مکان کے لئے ہمیں سری لنکن کرنسی کے مطابق 60000روپے ملتے ہیں ،ہم نے جو مکان کرائے پر لیا ہے اس کا کرایہ 40000روپے ہے تو جو بقیہ رقم ہے اسے واپس لوٹانا ضروری ہے یا اسے خود بھی استعمال کر سکتے ہیں ؟

جواب:صورت مسئولہ میں اگر آپ کو الاؤنس اس طرح دیا جاتا ہے کہ آپ کو یہ رہائش الاؤنس دیا جارہا ہے ،آپ اس کے مالک ہیں آپ چاہے کرائے کے مکان پر رہیں یا ذاتی مکان پر، یہ رقم آپ کی ہے، اس سے ادارے کوئی غرض نہیں ہوتی کہ آپ کہاں پر رہ رہیں  ،تو کرائے پر مکان لینے کے بعد ،بچ جانے والی رقم کو اپنے ذاتی استعمال  میں لاسکتے ہیں جیسا کہ گورنمنٹ کے بعض ملازمین کورہائش الاؤنس دیا جاتا  اس سے کوئی غرض نہیں ہوتی کہ ملازم کرائے پر رہے یا ذاتی مکان پر ،اگر اس طرح نہیں دیا جاتا بلکہ مکان کرائے پر لینے ہی  کی صورت میں دیا جاتا ،مکان نہ لیں تو نہیں دیا جاتا یا مکان جتنے کا کرائے پر ملے اس حساب سےرقم دی جاتی ہے ،تو  یہ بچ جانے والی  رقم آپ کے پاس امانت ہے ،لہذامکان لینے کے بعد جو رقم بچے وہ ادارے کو جمع کروانی لازم ہو گی ،اسے اپنے ذاتی استعمال میں لانے کی ہر گز اجازت نہیں ۔

(دعوت اسلامی)

بزرگوں کو جھک کر سلام کرنا کیسا ہے؟

About darulfikar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے