ہمارے یہاں اسلامی بہنوں کا اجتماع ہوتا ہے ،لیکن یہاں مسئلہ یہ ہے کہ گھر چھوٹا ہے اور آواز باہر جاتی ہے ،ابھی مزید گھر کا انتظام بھی نہیں ہورہا ،اگر اب اجتماع کو بند کرتے ہیں تو قریب میں جودیوبندکے اجتماع میں عورتیں جانا شروع ہو جائیں گی تو اب ہم کیا کریں رہنمائی فرمادیں؟

سوال: ہمارے یہاں اسلامی بہنوں کا اجتماع ہوتا ہے ،لیکن یہاں مسئلہ یہ ہے کہ گھر چھوٹا ہے اور آواز باہر جاتی ہے ،ابھی مزید گھر کا انتظام بھی نہیں ہورہا ،اگر اب اجتماع کو بند کرتے ہیں تو قریب میں جودیوبندکے اجتماع میں عورتیں جانا شروع ہو جائیں گی تو اب ہم کیا کریں رہنمائی فرمادیں؟

جواب: عورتوں کا محفل میلاد کرنا بہت زیادہ باعث ِ ثواب ہے اور یونہی محفل میلاد کے لئے جانا بھی نیکی کاکام ہے البتہ اس میں چند شرائط کا خیال رکھنا ضروری ہے:(۱) واعظ یا میلاد پڑھنے والا پڑھنے والی سنی عالم اور صحیح العقیدہ ہو(۲)اور اس کاوعظ وبیان صحیح شریعت کے مطابق ہو(۳)عورتیں باپردہ جائیں (۴)اور فتنے کا کوئی احتمال نہ ہو(۵)اور ان کی نشست مردوں کی نشست سے دور ہو(۶)نعت و بیان میں اتنی آوازہوکہ نا محرم تک نہ پہنچے۔

(دعوت اسلامی)

غیر مسلم کو صدقہ دینا کیسا ہے؟

About darulfikar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے