یزید کو کافر کہنا کیسا ہے؟

سوال: یزید کو کافر کہنا کیسا ہے؟

جواب:یزید پلیدیقینا فاسق و فاجر، شرابی، بدکار،ظالم، بے ادب، گستاخ، جری علی الکبائر تھا، اس نے اہل بیت اطہار ، اہل مدینہ، حرمین طیبین اور خود کعبہ معظمہ اور روضہ طیبہ کی سخت بے حرمتیاں کیں، وہ اپنے ان افعال شنیعہ کے سبب برا بھلا کہلائے جانے کا مستحق ہے، اس حد تک تو سب اہل سنت کا اتفاق ہے لیکن لعن اور تکفیر میں اختلاف ہے، ہمارے امام اعظم رضی اللہ تعالیٰ عنہ لعن وتکفیر سے احتیاطاً سکوت فرماتے ہیں یعنی ہم اسے فاسق و فاجر تو کہیں گے لیکن نہ کافر کہیں نہ مسلمان، اور جوشخص اس کی ان حرکات ملعونہ کے باوجود اسے برا نہ سمجھے وہ گمراہ ،بد مذہب ہے اور ایسا وہی سمجھے گا جس کا دل حب رسول صلی اللہ علیہ وسلم وحب اہلبیت سے خالی ہوگا۔

(دعوت اسلامی)

حاملہ کو طلاق ہو جاتی ہے؟

About darulfikar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے