یہاں لوگ یہ خیال کرتے ہیں کہ اگر گھر میں کوئی فوت ہو جائے تو سال تک شادی نہیں کرسکتے تو ان کا یہ سوچنا درست ہے ؟

سوال: یہاں لوگ یہ خیال کرتے ہیں کہ اگر گھر میں کوئی فوت  ہو جائے تو سال تک شادی نہیں کرسکتے تو ان کا یہ سوچنا درست ہے ؟

جواب:صورت مسئولہ میں اگر  فوت  ہونے کے سال تک شادی کرنے کو منحوس خیال کرتے ہیں تویاد رکھئے کسی چیز،عمل ،شخص یا کسی وقت کو شادی کے لئے منحوس خیال کرنا بدشگونی ہے اور بدشگونی لینا مسلمانوں  کا شیوہ نہیں ،یہ تو غیر مسلموں  کا طریقہ ہے جیساکہ حضرت عبداللہ بن مسعود  رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہُ سے روایت ہے، رسولُ اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے تین بار ارشاد فرمایا کہ بد شگونی شرک (یعنی مشرکوں  کا سا کام) ہے اور ہمارے ساتھ اس کا کوئی تعلق نہیں ،اللہ تعالٰی اسے توکُّل کے ذریعے دور کر دیتا ہے۔

لہذا ہر مسلمان کو بدشگونی سے بچنا لازم ہے۔

اور اگر ایک سال تک شادی نہ کرنا سوگ کی وجہ سے ہے تو بھی ایسا  کرنا جائز نہیں کہ میت کا سوگ تین دن سے زائد کرنا جائز نہیں ۔

(دعوت اسلامی)

صدقہ کی رقم کسی کو علاج کے لئے دئیے سکتے ہیں ؟

About darulfikar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے