آقا کے مہینے میں لکھا کہ تصویر بنانے والے کی بخشش نہیں ہوگی،اس سے کونسی تصویر مراد ہے ؟

سوال: آقا کے مہینے میں لکھا کہ تصویر بنانے والے کی بخشش نہیں ہوگی،اس سے کونسی تصویر مراد ہے ؟

جواب:اس تصویرسے مرادہاتھ سے جاندار کی تصویربنانا یا جاندار کی تصویر بلاعذرشرعی پرنٹ نکلوانا شامل ہے اورتصویرکے بارے تفصیلی حکم یہ ہے کہ بلاحاجت شرعی کسی جاندار کی تصویر کاپرنٹ نکالنا جائز نہیں ،البتہ موبائل ہو یا ڈیجیٹل کیمرہ سے صرف جائزمناظرکی تصویراورمووی بناسکتے ہیں مثلاً مرد،مردوں کی تصاویرو مووی بنائیں یا جانوروں اور مختلف قدرتی مناظر وغیرہ کی تصاویر یا مووی بنائی جائے تواس کی اجازت ہے،کیونکہ موبائل فون یا ڈیجیٹل کیمرہ  کے ذریعہ بنائی جانے والے عکس کوعرف میں تصویرکہہ دیاجاتاہے،لیکن حقیقت میں یہ نظرآنے والاعکس تصویر نہیں ہوتامحفوظ شعائیں اسکرین پر واضح نظر آتی ہیں اس میں کہیں کوئی تصویر چھپتی نہیں۔ 

البتہ یہ یاد رہے موبائل ہویاڈیجیٹل کیمرہ اس سے نامحرم عورتوں،فحش وعریاں مناظرکی تصاویریامووی بنانا یا موبائل اور کمپیوٹر میں انہیں محفوظ  رکھنا سخت گناہ ہے ۔

(دعوت اسلامی)

عقیقہ کرتے وقت کیابچہ اورجانورایک ہی جگہ پر حاضرہونا ضروری ہے؟

About darulfikar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے