سوال: اگر کسی کو لیکوریا کی بیماری ہو تو کیا وضو ٹوٹ جائے گا ،اور جس جگہ وہ لگے تو کیا اس حصے کو ناپاک کر دے گا
جواب:سفید لیکوریا کی بیماری جسے لاحق ہے اسے چاہئے کہ اولا اپنے ڈاکٹر سے مشورہ کرے کہ اس کو یہ مرض کس وجہ سے ہے؟ اور یہ کس چیز کی رطوبت ہے اگر ڈاکٹر کہتا ہے کہ یہ رحم کی رطوبت ہے تو پاک ہے اور اگر کسی اور جگہ کی رطوبت ہے اور انفیکشن وجہ بتاتا ہے تو پھر اس رطوبت کے اخراج پر وضوکرلینا ہی بہتر ہے مگر یہ سب اس وقت جبکہ وہ سفید رطوبت ہو اگر رطوبت میں سرخی یا گدلا پن ہے تو بہرحال وہ ناپاک رطوبت ہے وضو توڑدے گی۔