سوال: اگر کوئی یہ منت مانے کہ اگر میرے بھائی کو نوکری ملی تو بھائی کی تنخواہ میں سے کچھ صدقہ کروں گی ،اور بھائی کو اس منت کے بارے کچھ خبر نہیں ،اس سے اس کی اجازت بھی نہیں لی، تو کیا نوکری ملنے پر اس منت کو پورا کرنا ضروری ہے
جواب: صورت مسئولہ میں اس منت کو پورا کرنا ضروری نہیں ،حتی کہ بھائی کی اجازت کے بغیر اس کی تنخواہ میں سے کچھ صدقہ کردینا بھی جائز نہ ہوگا ،البتہ اگر بھائی کی اجازت کے ساتھ کچھ رقم صدقہ کردی جائے تو اس میں حرج نہیں ۔