ایامِ تشریق میں اگر لوگ بازاروں میں اعلانیہ تکبیریں کہیں توان کومنع کیا جائے گایانہیں؟

سوال: ایامِ تشریق میں اگرلوگ بازاروں میں اعلانیہ تکبیریں کہیں توان کومنع کیا جائے گایانہیں؟

جواب : ان دنوں میں اگر لوگ بازاروں میں بلند آواز سے تکبیریں کہیں توان کو منع نہیں کیاجائے گا۔

       درمختارمیں ہے:

       ’’ولا یمنع العامۃ من التکبیر فی الاسواق فی الایام العشر‘‘

       ان دس دنوں میں عام لوگوں کوبازاروں میں تکبیریں کہنے سے منع نہ کیاجائے۔

(درمختارمع رد المحتار،ج3،ص75)

       بہارِشریعت میں ہے:

       ’’ان تاریخوں میں اگرعام لوگ بازاروں میں بالاعلان تکبیریں کہیں توانہیں منع نہ کیاجائے‘‘۔

(بہارِ شریعت،ج1،حصہ4،ص786)

(قربانی کے احکام از شیخ الحدیث مفتی عرفان احمد عطاری مدنی)

کیا تکبیر تشریق ہرمسلمان مردوعورت پرنمازکے بعدواجب ہے

About darulfikar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے