سجدہ سہوکاکیاطریقہ ہے اوریہ طریقہ کس حدیث سے ثابت ہے؟

سوال: سجدہ سہوکاکیاطریقہ ہے اوریہ طریقہ کس حدیث سے ثابت ہے؟

جواب:سجده سہو کا طریقہ یہ ہے کہ نماز کے آخر میں اَلتَّحِیَّات پڑھنے کے بعد دا  ہنی طرف سلام پھیرکر دو سجدے کرے اور پھر شروع سے اَلتَّحِیَّات وغیرہ سب پڑھ کر سلام پھیر دے۔

سجدہ سہو کے بارے میں سنن ترمذی و ابو داؤد وغیرہ میں حضرت عمران بن حصین رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے ’’أن النبی صلی اللہ علیہ وسلم صلی بہم فسہا، فسجد سجدتین، ثم تشہد، ثم سلم‘‘ ترجمہ: نبی اکرم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے صحابہ کو نماز پڑھائی تو کوئی سہو واقع ہوگیا تو حضور علیہ الصلوۃ و السلام نے دوسجدے کئے ، پھر تشہد پڑھا اور پھر سلام پھیرا۔

         (سنن ابی داؤد،باب سجدتی السہو فیہما تشہد وتسلیم، جلد1، صفحہ273، مکتبہ عصریہ، بیروت)

قرض کی واپسی میں کیا وہی کرنسی دینا ہوگی

(دعوت اسلامی)

About darulfikar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے