سوال: شادی پر عورتیں دلہن کے ہاتھ پاؤں اور سر وغیرہ پر ہلدی لگاتی ہیں کیا یہ درست ہے؟
جواب:شادی بیاہ پر عورتوں کا دلہن کے ہاتھ پاؤں یا سر پر ہلدی یا ابٹن لگانا جائز ہے ،البتہ اگر لگانے میں جسم کے کسی ایسے حصے کو دیکھنا یا چھونا پڑے گا کہ جسے دیکھنا، چھونا غیرعورت کو جائز نہیں ،تو ایسے حصے پر ہلدی یاابٹن لگانا جائز نہ ہوگا۔