صبح صادق طلوع ہونے کے بعد نوافل پڑھنا کیسا؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ صبح کی نماز کا وقت شروع ہونے کے بعد تحیۃ الوضو اور تحیۃ المسجد پڑھ سکتے ہیں یا نہیں؟
 
 
جواب: صبح کی نماز کا وقت شروع ہونے یعنی صبح صادق کے طلوع ہونے کے بعدسورج طلوع ہونے تک سنت فجر کے علاوہ کوئی سنت و نفل نہیں پڑھ سکتے چاہے سنت الوضو اور تحیۃ المسجد ہی ہوں،اس وقت سنت فجر کے علاوہ کوئی سنت یا نفل پڑھنا مکروہ تحریمی اور گناہ ہے، پھر سورج طلوع ہونے کے بیس منٹ بعد تک بھی کوئی نماز پڑھنا اور سجدۂ تلاوت و سجدۂ سہو جائز نہیں کہ یہ مکروہ وقت ہے۔

     البتہ اگر کوئی شخص سنت فجر میں ہی تحیۃ المسجداور سنت الوضو کی بھی نیت کر لے تو اس کو ان دونوں کا بھی ثواب مل جائے گا کیونکہ ان کے لیے الگ الگ نفل نئی نیت سے پڑھنے کی حاجت نہیں ہے بلکہ تحیۃ المسجد اور سنت الوضودونوں اپنی شرائط کے ساتھ کوئی بھی نماز پڑھنے سے ادا ہو جاتے ہیں، چاہے وہ فرض نمازہو، سنت ہو یا نفل نماز ہو۔

وَاللہُ اَعْلَمُعَزَّوَجَلَّوَرَسُوْلُہ اَعْلَمصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم

(دعوت اسلامی)

قضا نماز کے ہوتے ہوئے نوافل پڑھنے کا حکم‎

About darulfikar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے